• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی والے مہنگا ترین آٹا خرید رہے ہیں

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )ملک بھرمیں ایک سال کےدوران آٹےکی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔دس جولائی دو ہزارپچیس کےمقابلےمیں دس جولائی دو ہزارچھبیس کےایک سال میں آٹےکا بیس کلوکا تھیلا ایک ہزاردو سو پچاس روپےتک مہنگا ہوگیا۔کراچی کےشہری ایک سال قبل اوراب بھی ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہیں،شہرقائد میں ایک سال قبل آٹےکے بیس کلوتھیلے کی قیمت سب سے زیادہ ایک ہزار آٹھ سو روپے تک تھی جو بڑھ کر اب بھی ملک میں سب سے زیادہ دو ہزارنو سو روپےتک پہنچ چکی ہے،وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات میں تفصیلات سامنےآگئیں ۔ایک سال میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہواہے-سرکاری ادارے وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات سےمعلوم ہوتا ہے کہ پشاور،بنوں میں ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا1250 روپے، کوئٹہ، خضدار 1200روپے،اسلام آباد، راولپنڈی 1173روپے، سکھر 1140روپے اورکراچی،حیدرآباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1100 روپے تک مہنگا ہوا-اسی طرح گوجرانوالہ میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک سال میں 1083روپے، بہاولپور، 1013 روپے اورسیالکوٹ،ملتان،لاڑکانہ میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ ایک سال میں فیصل آبادمیں آٹےکا20 کلو کاتھیلا950 روپے،لاہور 850روپےاور سرگودھامیں806روپےتک مہنگا ہوا۔

اہم خبریں سے مزید