• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان سے محروم

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ رائے ونڈ میں طارق محمود سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری میں عامر حسین سے 3 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں منیر احمد سے 3 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں سعید اختر سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ نوآنکوٹ میں سکندر علی سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں گرین ٹاؤن میں عثمان شہزاد اور لیاقت آباد میں ندیم اسلم سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاؤن میں وقاص احمد، بادامی باغ میں عمران علی اور فیصل ٹاؤن میں کامران رضا سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
لاہور سے مزید