• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کش ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح، عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے دورے کے دوران بعض ملازمین کو حکومت پنجاب کی مقررہ کم از کم اجرت سے بھی کم تنخواہ دیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محنت کش ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور کم از کم اجرت کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران کلینک میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو دستیاب خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے اور مریضوں سے ملاقات بھی کی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور کا معائنہ کیا۔خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی مقررہ کم از کم اجرت کے مطابق تمام ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
لاہور سے مزید