لاہور(خبرنگار)لاہور میں آل پاکستان ایل پی جی انڈسٹری کانفرنس میں ملک بھر سے ایل پی جی درآمد کنندگان، مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈسٹری بیوٹرز، ٹرانسپورٹرز اور پلانٹ مالکان سمیت ایک ہزار سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اہم ترین کانفرنس کی میزبانی اور صدارت صنعت کے ممتاز رہنما حاجی نعمان احمد نے کی، جنہوں نے بطور محرک اور میزبان پوری انڈسٹری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس کے میزبان اور چیئرمین حاجی نعمان احمد نے کہا کہ ایل پی جی ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، لیکن اوگرا (OGRA) حکام حکومت کو قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔ میاں اجمل ،رہنما آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز) نے انکشاف کیا کہ اوگرا آج کے دور میں بھی 2016ء کا کرایہ اور 10 سال پرانا ڈیلرز مارجن لاگو کرنے پر اڑا ہوا ہے۔۔ میزبان حاجی نعمان احمد کی قیادت میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اوگرا، پیرا اور سول ڈیفنس کے ناجائز چھاپوں، جرمانوں اور پلانٹس سیل کرنے کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ایک متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا ہے۔