کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت 4 ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ گرفتار کرنے کی کوشش پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،شاہین فورس کی جوابی کارروائی میں 24سالہ گلاب شریف ہلاک ہوگیا جبکہ 22سالہ ہمت شریف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،ساتھی مرد اور ایک خاتون فرار ہوگئے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، دو موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں ، ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود لیاقت آباد سی ون ایریا ندی کنارے فٹبال گراؤنڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے میں زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کو کرلیا گیا ، شناخت نظام الدین اور عامر ملک ظہور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے دو پستول ، نقدی، موبائل فون، بٹوے اور واردات میں چھینا گیا اصل شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے ،پولیس نے ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے، شاہراہ نور جہاں پولیس نے مین روڈ د سیکٹر 14-B شادمان ٹاؤن نارتھ کراچی میں مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکنے کا اشارہ کرنے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم گل حسن تنیو کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے 30 بور پستول، لوڈ میگزین برآمد کرلی ، ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔