کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکٹر آکاش کو گولی مار کر قتل کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے ، پولیس اصلاحات ناگزیر، مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے اور محکمہ پولیس کومکمل طور پر غیر سیاسی بنایا جائے،اخباری اطلاعات کے مطابق رواں سال6ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 40شہریوں کا قتل ہونا انتہائی تشویشناک ہے، یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز قابو سے باہر ہوچکے ہیں، مگر سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے کہتے ہیں کہ اسٹریٹ کرائمز کم ہوگئے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے عوام روزانہ قتل، ڈکیتی، لوٹ مار اور بدامنی کا سامنا کررہے ہیں۔