کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہاکس بے ٹرٹل بیچ ہٹ کے سامنے 28 سالہ خاتون کنول زوجہ جاوید پیر کی صبح سمندر میں نہاتے ہوے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش نکال کر اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفیہ پی ای سی ایچ ایس کی رہائشی، اپنی تین بیٹیوں اور والدہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آئی تھی۔