کراچی(آئی این پی) جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے پاکستان کھپے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی،ریلی کے شرکا نے قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے،اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبا جامعہ کراچی حذیفہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ پاکستان مخالف نعرے لگانے یا قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دینگے۔