ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پاک فوج بالخصوص شہداء کے حوالے سے دئیے گئے بیان کو انتہائی افسوس ناک، غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو ناقابل قبول ہے، شہداء کی قربانیوں کو ان کی تنخواہوں یا ٹیکس کے پیسوں سے جوڑنا ان عظیم قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 کی بستی چوکی والا میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں نے کیمپ میں شرکت کی، مفت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کیا اور اس اقدام کو سراہا۔