ملتان ( سٹاف رپورٹر) گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والا 25سالہ نوجوان تشویشنا ک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق بستی مٹ کےرہائشی شاہد نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلاسپرے پی لیا جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بہتر علاج معالجہ کیلئے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ریفر کردیا، اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔