ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان سٹی کی جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان نے اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج اور بالخصوص شہداکے حوالے سے دیئے گئے حالیہ بیان کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو مالی مفادات یا تنخواہوں سے منسوب کرنا شہداء کے لواحقین کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے قومی اداروں اور شہداء کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کے استحکام، ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان کیساتھ کھڑی رہے گی۔