ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی سپریم کونسل کے رکن خواجہ محمد فاروق مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج بدھ شام 5 بجے ٹی ہاؤس ملتان میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا، تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کے صاحبزادے خواجہ فہد فاروق، سابق چیف کمشنر آر ٹی او ملتان خواجہ سلیم رضا آصف، خواجہ سلیمان صدیقی، خواجہ محمد شفیق سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، تاجر رہنما اور مرحوم کے عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔