ملتان ( سٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گلگشت پولیس کو نعیم نے پل براراں سے اطلاع دی کہ 18 سالہ نوجوان عادل کو کرنٹ لگا جو جان لیوا ثابت ہوا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ نوجوان کی لاش قبضے میں لےکر ریسکیو 1122کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کردی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔