• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں ملوث ڈرائیور سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، ٹریفک حادثے میں ملوث ڈرائیور سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق اور خاتون کے زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے غیر قانونی پٹرولیم یونٹ قائم کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر جلال پور پولیس نے پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے دوشیزہ سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ مظفر آباد پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے 16سالہ لڑکے کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ شاہ رکن عالم پولیس نے شہری سے نوسربازی سے ایکو ساونڈ سسٹم لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید