ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان اپنے قد سے زیادہ آگے نہ بڑھیں، پاک فوج پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہے جن کی ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بیش بہا قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،آج اگر ہم چین کی نیند سو رہے ہیں تو اس کا سہرا ملک و قوم کے محافظوں کو جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانا ت سے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مجروح ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔