• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد سید پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک پر سالانہ سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سیرت حسین ؓ ہمیں حق اور سچ کا ساتھ دینے کا سبق دیتی ہے اور محرم الحرام اخوت و اتحاد و محبت کا درس دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار دربار حضرت پیر جندن شاہ و حضرت پیر سید امیر شاہ کے سجادہ نشین مخدوم ڈاکٹر پیر سید محمد عبدالسمیع شاہ نے جامع مسجد سید پیر امیر شاہ اللہ شافی چوک پر منعقدہ سالانہ سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ نفرتوں اور فرقہ واریت کے خاتمہ اور محبت و احترام کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، عالم دین سید جہانزیب اسلم شاہ نے کہا کہ شہیدِ کربلاؓ کی سیرت و کردار امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ۔
ملتان سے مزید