• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کیس‘ میڈیکل آفیسر کیخلاف کارروائی کی سفارش

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں مبینہ جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کیس، انکوائری کمیٹی نے میڈیکل آفیسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ، شعبہ فرانزک میڈیسن کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرجیل ہاشمی کے خلاف مبینہ طور پر رد و بدل شدہ میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ (MLC) جاری کرنے کی شکایت پر قائم انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انکوائری کے دوران میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ میں متعدد اہم تبدیلیاں اور تضادات سامنے آئے، جن کی ڈاکٹر شرجیل ہاشمی تسلی بخش وضاحت نہ کر سکے،رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ سلمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ابتدائی معائنے کے وقت متعلقہ ڈاکٹر موجود نہیں تھے، بعد ازاں ایک نامعلوم شخص نے ایم ایل سی جاری کرنے کیلئے 70ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، شکایت کنندہ کے مطابق اگلے روز ڈاکٹر شرجیل ہاشمی نے بغیر ضروری ٹیسٹ یا ایکسرے کے ایم ایل سی جاری کر دیا، بعد میں اعلیٰ حکام سے شکایت پر انہیں دوبارہ بلا کر طبی معائنہ کرایا گیا،انکوائری کمیٹی نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مشاہدہ کیا کہ مختلف نقول میں زخموں کی نوعیت، ہتھیار کی قسم اور تحقیقات سے متعلق اندراجات میں واضح فرق موجود ہے‘ ایک مقام پر چوتھے زخم کو بعد میں شامل کیے جانے کے شواہد بھی ملے، جبکہ بعض طبی تحقیقات بعد ازاں درج کی گئیں۔
ملتان سے مزید