• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال کے لئے ایڈوائزری جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب نے ماہ جولائی کے دوران ترشاوہ باغات کی دیکھ بھال کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ باغات میں مون سون کے موسم کے دوران کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ متوقع ہوتا ہے لہذٰا باغبان پھپھوندی کش اور کیڑے مار ادویات کا انتظام محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔ ترشاوہ باغات کو 15دن کے وقفے سے آبپاشی کریں۔ بارش کی صورت میں زائد پانی کی نکاسی کا بندوبست کریں۔اس کے علاوہ بارش کے بعد بورڈ مکسچر/کاپروالی پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں۔نائٹروجنی کھاد کی تیسری قسط رواں ماہ کے دوران استعمال کریں۔
ملتان سے مزید