• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ملازمین کے رخصت لینے کے طریق کار میں تبدیلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیوں کے حوالہ سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ حکم نامے کے مطابق اتفاقی ، ارنڈ لیو اور سٹیشن لیو لینے سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا۔ حکم نامے کے مطابق اتفاقی رخصت لینے سے ایک یوم قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ارنڈ لیو کے لئے دس دن پہلے کاروائی کی درخواست دی جائے گی۔ ایم ایس نشتر ڈاکٹر عبدالقادر خان کے مطابق یہ اقدام دفتری امور کو منظم اور شفاف بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔
ملتان سے مزید