• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں سے مشاورت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں سے مشاورت۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 27جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داروں سے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی کوآرڈینیٹر بشری منظور مانیکا نے پیپلز سیکرٹریٹ میں بیٹھ کر ایل اے 34 تا ایل اے 44 ٹکٹ ہولڈرز کرنل (ر) قدیر چوہان، چودھری آصف گجر، احسن اسماعیل گجر، شاہین کوثر ڈار، راجہ شاہد اقبال، چودھری فخر زمان،غلام عباس میر،عاصم شریف بٹ، جاوید بٹ اور محمد راشد اسلام بٹ سے ٹیلی فونک رابطے کر کے ان کے حلقوں کی انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انچارج پیپلز سیکرٹریٹ نسیم صابر چودھری نے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے رابطے کروائے، جس پر ٹکٹ ہولڈرز نے بشری منظور مانیکا کو انتخابی حلقوں میں پیش آنیوالے مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سابق وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر بشری منظور نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا کشمیر الیکشن سیل، وسطی پنجاب کی قیادت اور پیپلز سیکرٹریٹ انہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے 24گھنٹے دستیاب ہے۔
لاہور سے مزید