• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل اور پاکستانی سفارت خانے کے درمیان نئے باہمی تعاون کا آغاز

لاہور (خصوصی نمائندہ) پاک جاپان بزنس کونسل اور پاکستانی سفارت خانے کے درمیان نئے باہمی تعاون کا آغاز، پاک جاپان بزنس کونسل اور سفارت خانے کے درمیان غلط فہمیاں اور اختلافات ختم، مسلم لیگ نون جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے دونوں فریقین کو قریب لانے میں مثبت رول ادا کیا۔ پاکستانی سفیر عبدالحمید اور پاک بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا جاپان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور ملکی اقتصادی ترقی کے لیے مل کر چلنے کا عزم۔ مسلم لیگ نون جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک جاپان بزنس کونسل پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی رابطوں اور تجارتی تعلقات کے لیے برج کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے لیے سفارت خانے اور جاپان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ آپس میں باہمی تعاون اور رابطے قائم رہنے چاہیے۔ دونوں فریقین کے درمیان چھ سال بعد باقاعدہ رابطے بحال ہونا خوش آئند بات ہے۔ تمام پاکستانی بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنانا سب سے اہم بات ہے۔ ہم یہاں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
لاہور سے مزید