کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے2 بھتہ خور اور ایک کار چور کو ہلاک کرکے اسلحہ ، کار اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، مقابلے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب اور شہید ملت روڈ پر ہوئے ، تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے سپر ہائی وےکوئٹہ ٹاؤن گیٹ کے قریب کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ٹی ٹی پی کمانڈر فیض محمد عرف فیضی گروپ کے 2 بھتہ خور وں شیر خان عرف سہراب اور سعید محمد کو ہلاک کرکے 2 پستول 30 بور اور 2 موبائل فونز برآمد کئے ،ملزمان نے 5جولائی 2026 کو ملزمان نے کوئٹہ ٹاؤن میں ایک ڈاکٹر اور اسپتال کے مالک سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا، دریں اثنا اے وی ایل سی نے دورانِ گشت شہید ملت روڈ پر مبینہ مقابلے میں کار چور ملزم ثاقب آصف منور عمر 32 سال کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا،ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے ، ملزم کے زیر استعمال کار قبضے میں لے لی گئی جو چوری کی گئی تھی ۔