کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ندی پل پر تعمیراتی کام کے سلسلہ میں 18اور 19جولائی کو صبح 7بجے سے شام 7بجے تک ملیر ندی پل پر آمد و رفت (دونوں اطراف ) پرٹریفک عارضی طور پر بند ر ہے گی۔ ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق قائدآباد سے آنے والی ٹریفک شارعِ بھٹو پر یوٹرن لے کر شہرِ ملیر کی جانب اپنی منزل تک جا سکتی ہے قومی شاہراہ پرواقع ملوک ہوٹل سے آنے والی ٹریفک ملیر ندی پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے اسٹیل ملز کی جانب جا سکتی ہے۔