کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہےکہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا قابلِ اعتماد اور مخلص دوست رہا ہے ، یہ بات انھوں نے چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر فینگ دہینگ کی گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی ، ملاقات کے دوران پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے سندھ میں چینی صنعتی تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی روابط کو مزید وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا۔