کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی قیوم آباد کے تحت حجاج کرام ، مہم چرم و اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے کارکنوں و ذمہ داران اور میٹرک میں A-1گریڈ حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان ِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر و ترقی ،عوامی خدمت و جدو جہد ، ہمارا عزم ہے ، کراچی کے عوام پینے کے پانی ، صفائی ستھرائی ، ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت بے شمار مسائل کا شکار اور اذیت سے دوچار ہیں ، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا 18سالہ دور بدترین حکمرانی کا دور ثابت ہوا ہے ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے مسائل کے حل اور جائز و قانونی حق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے ۔