کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 5 خیابان بدر کے قریب میں پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، متوفی ٹھٹھ پولیس کا اہلکار تھا اور ایک بنگلے پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ، ایس ایچ او درخشاں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ دل مراد ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی ، متوفی خیابان بدر پر واقع عبدالحمید میمن کے بنگلے پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ، ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ متوفی اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوا ہے تاہم تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ متوفی نے خود کو پیٹ پر گولی مار ر خودکشی کی ہے۔