کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی دس سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو مفت قانونی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہریوں کے لئے قانونی معاونت کو مزید وسعت دینے اور فنڈنگ بڑھانے کا اعلان کیا ، نجی ہوٹل میں لیگل ایڈ سوسائٹی اور محکمہ قانون سندھ کے اشتراک سے سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر کی سالانہ رپورٹ جسٹس ڈیلیورڈ اے ڈیکیڈ آف سروس ڈلیوری 2025-26” کی تقریبِ رونمائی میں ضیا الحسن لنجار اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔