ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، زیادتی اور خاتون پر تیزاب پھینکنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے زیادتی اور زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، ممتاز آباد پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے اور نقدی و زیورات لے کر دھمکیاں دینے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، بدھلہ سنت پولیس نے خاتون کو زہریلی گولیاں کھلاکر ناحق قتل کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سٹی جلال پور پولیس نے ایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، نیو ملتان پولیس نے پولیس پر فائرنگ اور ساتھی کو گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ چہلیک پولیس نے پولیس کانسٹیبل کی شرٹ پھاڑنے کے الزام میں 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، بدھلہ سنت پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کے میڈیکل اور اندراج مقدمہ کے نام پر ہزاروں روپے بٹورنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، نوسربازی کے مختلف واقعات میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں مدرس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔