ملتان ( سٹاف رپورٹر ) کلینک کو نذر آتش کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کو عاصمہ کرن نے بتایا کہ اسلام آباد گئی ہوئی تھی کہ ڈاکٹر ایمن نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے میرے کلینک کو نذر آتش کر دیا ہے، آگ لگنے کی وجہ سے میرے کلینک کا دو کروڑ روپے کا سامان جل گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔