• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، اغوا اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے قریبی رشتے دار کی 12سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ چہلیک پولیس نے شہری کے گھر سے نقدی و زیورات لے کرفرار ہونے کےالزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ چہلیک پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اورا مانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے کے الزام میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید