• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ بازار ایریا میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے ڈسٹ بن کی تنصیب کا افتتاح

ملتان ( سٹاف رپورٹر) کینٹونمنٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ملک آصف حیات نےکینٹ بازار ایریا میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈسٹ بن (کوڑا دان) کی تنصیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کینٹ کو صفائی، خوبصورتی اور سرسبزی کے حوالے سے ایک ماڈل ایریا بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ سلیم یونس اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان کی خصوصی ہدایات پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار ڈسٹ بن نصب کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ممبر کینٹونمنٹ بورڈ یعقوب شیرا، شیخ شہزاد، اختر حسین اختر، ڈاکٹر غضنفر ملک، شیخ بدر منیر، کلب عابد خان، شیخ جواد شہزاد، انجینئر آصف شہزاد، سینی ٹیشن انچارج حبیب اللہ بابر اور شیخ عیسیٰ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید