• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری نقدی ‘زیورات، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر )پولیس نے چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان چوری ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر حبیب الرحمن کا پرس جس میں نقدی 9ہزار موجود چھین کر فرار ہوگئے نعمان شہریار کی نقدی 27ہزار کار موبائل جلیل آباد کے علاقے بشیر احمد‘عاقل کے موبائل فونز چہیک کے علاقے عامر کا موبائل چھین لیا مظفر آباد کے علاقے ریحان شفقت کا گیس میٹر قطب پور کے علاقے کنیر فاطمہ کے گھر سے تین تولہ زیورات چوری ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے قائم حسین سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ‘ ممتاز آباد کے علاقے غضنفر حسین کا میٹر بجلی مخدوم رشید کے علاقے خلیل احمد کا موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد علی‘ اسلم کی موٹر سائیکلیں شاہد محبوب کا موبائل سلطان کا گھریلون سامان سٹی و صدرجلالپور کے علاقے شمشاد بی بی کی نقدی 1لاکھ 26ہزار طیب کے آم مظہر کے آم بشیر احمد شاہ رکن عالم کے علاقے طاہر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئے سیتل ماڑی کے علاقے سہیل اقبال کی نقدی موبائل نامعلوم ملزمان چھین کر فرار ہوگئے سلمان سے مسلح ڈاکووں نے موبائل فونز چھین لیئے بوہڑ گیٹ کے علاقے محرم علی کی پلیٹ گلگشت کے علاقے زین کے آم بی زیڈ کے علاقے رضوان کا گھریلوں سامان قادر پورراں کے علاقے محسن کا گیس میٹر اور غلام عباس کی بکریاں چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید