• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہسپتال‘ بجلی کا بیک اپ سسٹم مبینہ طور پر غیر فعال ہونے سے آئی سی یو بھی متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں بجلی کامتبادل نظام (بیک اپ پاور سسٹم) مبینہ طور پر غیر فعال ہےجس کے باعث بجلی کی بندش کی صورت میں ہسپتال کے مختلف شعبوں کے ساتھ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) بھی متاثر ہونے لگا ہے، مریضوں اوران کے لواحقین کے مطابق بجلی بند ہوتے ہی آئی سی یو میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہےجس سے وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات پر انحصار کرنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بتایا جاتا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی بجلی کی اچانک بندش کے باعث آئی سی یو کا نظام متاثر ہوا، جس پر مریضوں کے لواحقین شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے،اس دوران آئی سی یو میں موجود عملے اور بعض لواحقین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی‘ شہریوں اور مریضوں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نشتر ہسپتال جیسے بڑے تدریسی و علاجی ادارے میں متبادل بجلی کے نظام کو فوری طور پر مکمل فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں، خصوصاً وینٹی لیٹرز پر موجود افراد کی جانوں کو خطرات لاحق نہ ہوں۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی، تاہم باضابطہ موقف سامنے نہیں آ سکا۔
ملتان سے مزید