• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کا خاتمہ اور بچوں کا مہلک بیماریوں سے تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے‘ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکہ جات کی 100 فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی بھی بچے کو ویکسینیشن سے محروم نہ رہنے دیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ اور بچوں کو مہلک بیماریوں سے تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید