ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری وڈکیتی کی 38وارداتوں میں شہریوں کے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں مناہل خان، جلیل آباد کے علاقے میں قاسم کے موبائل فونز اور چہلیک کے علاقے میں سہیل کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ مظفر آباد کے علاقے عبدالمجید سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 1لاکھ 65ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، قطب پور کے علاقے ابراہیم کا گھریلوں سامان شہروز کا موبائل نامعلوم چور لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے اقبال حسن کے بیٹے سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر 90ہزار چھین کر فرار ہوگئے علی ،حاجی صاحب ممتاز آباد کے علاقے مدثر ،نوازکے موبائل فونز شہباز کی موٹریں گلگشت کے علاقے مصباح کی نقدی 1لاکھ 50ہزار یاسین کے پانچ موبائل فونز چوری ہوگئے جواد سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ روپے لوٹ لیا تھانہ بی زیڈ کے علاقے سمیع سے مسلح ڈاکووں نے موبائل چھین لیا رفیق کا میٹر بجلی توقیر کا موبائل کوتوالی کے علاقے کوثر بی بی کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے صداقت ،جاوید کے نقدی موبائل فونز ولید کا گھریلوں سامان روف سے مسلح ڈاکووں نے 40ہزار موبائل چھین کر لے گئے صدر کے علاقے ابرار کی نقدی 12ہزار سعید کی موٹرسائیکل موبائل فونز تھانہ الپہ کے علاقے اسحاق سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے قادر پورراں کے علاقے شاہد کا آدھ تولہ سونا نیوملتان کے علاقے نوید اختر شاہ رکن عالم کے علاقے فیاض ،زبیر کی موٹرسائیکلیں خالد کا سامان مخدوم رشید کے علاقے ذوالفقار علی کی بکریاں بستی ملوک کے علاقے فیصل انجم کا موبائل اللہ رکھا کی موٹرسائیکل سعد قریشی کا سامان چوری ہوگئے فخر حسین کی موٹرسائیکل مسلح ڈاکووں نے چھین لی صدر شجاع آباد کے علاقے فیض احمد کے آم سٹی جلالپور کے علاقے نصر اللہ کا ٹرانسفارمر صدر جلالپور کے علاقے مجاہد کے آم اور بشیر احمد کی بھینس چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔