ملتان ( سٹاف رپورٹر) شاہ شمس انٹر چینج پر موٹر وے اہلکاروں سے ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی دست درازی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی اطلاع پر پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابقشاہ شمس انٹر چینج پر موٹروے اہلکارمعمول کےگشت پر مامورتھے کہ ٹرالر نمبری TMK-947 کو موٹروے لین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روکا تو ڈرائیور انصار عباس اور کنڈیکٹر آصف نے موٹروے انسپکٹر اکرام سے بدتمیزی شروع کردی، کنڈیکٹر نے موبائل فون سے ویڈیوبناتے ہوئے اہلکاروں سے دست درازی بھی کی جس پر مزید نفری طلب کر کے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور گرفتار شدہ افراد کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔