ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ ملتان سٹی کی صدر ثروت خان نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پاک فوج اور شہداءکے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور وطن عزیز کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، شہداءکی قربانیوں پر سوال اٹھانا یا ان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کسی صورت مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کا دفاع کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔