• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریونٹیو سروسز) ملتان نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کو ارسال کردہ مراسلے میں محکمہ صحت کے مالی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں، مشتبہ بلوں اور ممکنہ خردبرد کے خدشات پر فوری انکوائری اور قانونی کارروائی کی سفارش کر دی ہے،مراسلے کے مطابق پری آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ اور متعلقہ افسران کے بیانات کی روشنی میں انکشاف ہوا کہ تقریباً 19 لاکھ 32 ہزار 840 روپے مالیت کے ایک بل پر متعلقہ افسران کے دستخط موجود نہیں، جبکہ دونوں افسران نے تحریری طور پر اس بل سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ بل ان سے متعلق نہیں،دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے سرکاری ریکارڈ میں ممکنہ خردبرد اور مالی بے ضابطگی کا شبہ پیدا ہوتا ہے، جس کے باعث مالی سال 2025-26 کے دوران خریداری اور واجبات کے تمام ریکارڈ کی جامع جانچ، انکوائری اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے۔
ملتان سے مزید