• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ،8ارب 10کروڑ کا بجٹ تیار‘ 60کروڑ کے خسارے کا سامنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا ملتان کو 60 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا، نئے مالی سال 27-2026ء کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے کا بجٹ تیار ،تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا کی انتظامیہ نے مالی سال 27-2026ء کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ تیار کر لیا ہے جسے 23 جولائی کو ہونے والے پلاننگ اینڈ فنانس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کو گزشتہ مالی سال کے دوران 60 کروڑ روپے کے مالی خسارے کا سامنا رہا، جس کے باعث نئے بجٹ میں آمدن اور اخراجات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے متعدد اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں ، نئے مالی سال میں یونیورسٹی کی آمدنی کا بڑا حصہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گرانٹس پر مشتمل ہوگا۔ 
ملتان سے مزید