اسلام آباد( جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔ملاقاتوں کیلئے درخواستیں مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے دائر کر رکھی ہیں ۔