• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا اللہ کون ہیں کہ کہیں کہ مولانا الفاظ واپس لے لیں، اسلم غوری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں کے مفاد میں ہے ۔ ترجمان جے یو آئی ایف اسلم غوری نے کہا کہ عبدالغفور حیدری کے بیان کو اون کرتا ہوں مگر یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔رانا ثنا اللہ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ مولانا اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ جب الیکشن شیڈول کا اعلان ہوجاتا ہے تو وزیراعظم اور کیبنٹ موثر انداز سے کام نہیں کرسکتے ۔ وائس چیئرمین پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت نے اپنے فیصلے میں اسٹیک ہولڈر زکو آن بورڈ نہیں لیا۔ چاروں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا بہت متنازعہ بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے جی ایچ کیو کے باہر اپنے کارکنوں کودھرنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جے یو آئی ایف کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آزاد کشمیر انتخابات پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید