• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ زِیارت میں شہید ہونیوالے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ( جنگ نیوز) سانحہ زِیارت میں شہید ہونے والے7پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ہفتہ کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ، صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اراکین قومی اسمبلی عادل بازئی، خوشحال خان کاکڑ ، سینیٹر منظور کاکڑ، نیشنل پارٹی کے میر کبیر محمد شہی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی،رشید خان ناصر،جماعت اسلامی کے عبدالمتین اخونزادہ، تحریک انصاف کے دائود شاہ کاکڑ، بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، اختر حسین لانگو، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سمیت قبائلی عمائدین اور شہدا کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے۔
اہم خبریں سے مزید