کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد آباد میں 23 جون کو اغواء کے بعد بے دردی سے سے کئے جانے والےمعصوم کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ،قتل کی واردات میں ننھی مقتولہ کی سگی چچی ملوث نکلی ، پولیس نے ملزمہ کو اس کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر بشیر کنہور نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو قائد آباد کے علاقے سے 3 سالہ کلثوم کی بوری بند لاش اس کی رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ سے ملی تھی جس کے بعد بچی کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے انویسٹی گیشن پولیس متحرک ہوگئی اور پولیس کی جانب سے مشتبہ سمیت دیگر کئی افراد کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے تھے تاہم پولیس نے انتھک محنت کے بعد 3 سالہ کلثوم کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتولہ کی سگی چچی سکینہ کو اس کے بھائی نادر سمیت گرفتار کرلیا جو کہ مقتولہ کلثوم کے والد اور مدعی مقدمہ قاسم کا چچا زاد بھائی بھی ہے جبکہ ملزم نادر کی بہن قاسم کے بھائی کی بیوی اور مقتولہ کی سگی چچی ہے۔