• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میراں ناکہ میں فائرنگ، رینجرز جوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری میراں ناکہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز کا جوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ تھانہ کی حدود لیاری میراں ناکہ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ عبد القیوم ولد احمد اقبال جاں بحق ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس ،رینجرز اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے اور مقتول کی میت کو ریسکیو ایمبولنس کے زریعہ سول اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او تھانہ چوکیواڑہ ساجد دھاریجو نے بتایا ہے کہ مقتول پاکستان رینجرز سندھ کا جوان تھا اور ملیر 63ونگ میں تعینات تھا،مقتول رینجرز اہلکار لیاری کا رہائشی تھا ۔
اہم خبریں سے مزید