کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کا جعلی ایکس اکاؤنٹس سے خبردار رہنے کا انتباہ، عباس عراقچی کا واحد سرکاری اکاؤنٹ @araghchi ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت جاری، ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے نام سے چلنے والے متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی ہیں اور ان کا ایرانی وزیر خارجہ سے کوئی تعلق نہیں۔