اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سال 2027 تا 2030 کیلئے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔2 لاکھ 46 ہزار نے سرکاری جبکہ 94 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کر لیا۔پنجاب سے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار، سندھ 1 لاکھ، خیبر پختونخوا 51 ہزار تک پہنچ گئی ۔اسلام آباد 15 ہزار، بلوچستان 12 ہزار، آزاد کشمیر 26 سو اور گلگت سے 12 سو عازمین رجسٹرڈ ہوئے۔حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان جلد متوقع ہے۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹرڈ عازمین وزارت سے رابطے یا رہنمائی کے لیے "پاک حج" ایپ یا حج ہیلپ لائنز کا استعمال کریں۔ درخواست گذار درست کوائف یقینی بنائیں اور گروپ صرف فیملی کے افراد کا بنائیں۔