• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ سے نمٹنے کیلئے پلان تیار

لاہور(آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) خرم علی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں واٹس ایپ اور بینک اکائو نٹس ہیک ہونے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم ان جرائم سے نمٹنے کیلئے جامع ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم علی نے بتایا کہ واٹس ایپ ہیکنگ کے متاثرین کی مدد کیلئے جلد ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے، جہاں صارفین کو ہیک شدہ واٹس ایپ اکائو نٹس کی بحالی اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید