• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس میچ، پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز الیون کے 268 پر آٹھ آؤٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹرینیڈاڈ میں پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون نے پہلی اننگز میں8وکٹوں پر268 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 455 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی ۔ میزبان ٹیم کےکیوام ہوج92 رنز پر علی عثمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انہوں نے تیج نرائن چندر پال کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں148 رنز کا اضافہ کیا۔ تیج نرائن چندر پال 51 رنز بناکر علی عثمان کی گیند پر کیچ ہوئے ۔ محمد عباس نے اوپنر کوپر کو ایک رن پر ایل بی ڈبلیو کردیا تھا۔ محمد علی نے لگاتار دو گیندوں پر ایم بیکی جوزف ( 5 ) اور جوشوا دا سلوا ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔ انہوں نے اپنی تیسری کامیابی جوشوا جیمز ( صفر ) کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ عامر جمال نے ٹیرنس ہائنڈز ( 24 ) اور اینڈرسن فلپ ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔ جیڈ گولی 44 اورجومیل واریکن 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد علی نے36 رنز دے کر 3 جبکہ عامر جمال اور علی عثمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید