• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل کی شکست کا زخم بھرنے میں وقت لگے گا، لیونل میسی

کراچی ( جنگ نیوز) ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد کہا ہے کہ اس ہار کا دکھ بہت گہرا ہے اور یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اس وقت شکست کو قبول کرنا مشکل ہے، تاہم مسلسل دو ورلڈکپ فائنل کھیلنا بھی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ ارجنٹینا نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور جدوجہد کی ۔ انہوں نے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد بھی دی۔ 39 سالہ میسی نے اپنے بین الاقوامی مستقبل کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ۔

اسپورٹس سے مزید