ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، شادی ہال سے چوری 17تولے طلائی زیورات برآمد، مرکزی ملزمان گرفتار، زیادتی اور اشتہاری کو فرار کروانے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ایچ ا ے پولیس نےملتان پبلک سکول روڈ پر واقع شادی ہال سے چوری شدہ 17تولے طلائی زیورات مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد کی واردات کو ٹریس کرکے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، برآمد شدہ طلائی زیورات کو مالکان کے حوالے کر دیا گیا، تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی سے لاکھوں کی رقم ہتھیانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ صدر جلال پور نےایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے اشتہاری مجرم اور مقدمات میں نام زد ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے ایک ملزم کو گرفتار کر کےایک عدد پسٹل مع گولیاں برآمد کر لیا، اسی تھانے کی پولیس نے 8سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے سرقہ بالجبر کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔